ریاست جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ٹی آر سی میں محکمہ ایمپلائی منٹ کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔
کشتواڑ کے ٹوریزم ریسیپشن سنٹر میں جاب میلے کا انعقاد پروگرام میں تمام محکمہ جات نے مشترکہ طور پر اپنے محکمہ جات کی اسکیمں اجاگر کی اور نوجوانوں کو بے روزگاری سے نجات دلانے کی مختلف سکیمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
کشتواڑ کے ٹوریزم ریسیپشن سنٹر میں جاب میلے کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے تمام محکمہ جات کو سخت ہدایت جاری کی کہ بے روزگار نوجوانوں تک سرکار کی تمام سکیمیں پہنچائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بے روزگار نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشتواڑ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں میں بھرتی کرایا جاءے گا، جس سے نوجوانوں کو بے روزگاری سے نجات مل سکے۔
پروگرام میں ایس ایس پی کشتواڑ شکتی کمار پاٹھک، اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک و دیگر افسران موجود تھے۔