اننت ناگ میں معمولات زندگی بحال - Fayaz Lolu
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسند کے اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے چار روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئی۔

اننت ناگ میں معمولات زندگی بحال
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اننت ناگ میں دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔
نمائندے نے بتایا کہ بارہمولہ اور بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بحال ہوئیں۔
واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں انصار غزوۃ الہند کے چیف کمانڈر ذاکر رشید بٹ عرف ذکر موسیٰ کی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح کئی علاقوں کرفیو نافذ کیا گیا تھا جبکہ باقی علاقوں میں مکمل ہڑتال شروع ہوئی تھی۔