متاثرہ ملازم کی پہچان خورشید احمد صوفی کے طور پر ہوئی ہے۔خورشید پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ریڑھی والوں کی جانب سےفٹ پاتھ کیے گئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔
میونسپل کمیٹی کے ملازم پر حملہ - ریڑھی والوں
جموں و کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی کے ایک ملازم کے ساتھ اس وقت مار پیٹ کی گئی جب وہ قصبہ کے اہم بازار لال چوک میں ریڑھی والوں کے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔
میونسپل کمیٹی کے ملازم پر حملہ
لیکن دریں اثنا ناراض ریڑھی والوں نے کسی ٹھوس چیز سے ملازم کے جسم پر وار کیا جس کے بعد زخمی حالت میں اسے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔