اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویری ناگ : سماجی دوری کی دھجیاں اڑ رہی ہیں - ویری ناگ کے تحصیل صدر مقام

لوگوں نے کئی بار انتظامیہ سے گزارش کی کہ کپرن اور قمر میں بینک کی مزید دو شاخیں کھولی جائیں لیکن آج تک ان کے جائز مطالبات پورے نہیں کیے گئے ہیں۔

veerinaag
veerinaag

By

Published : Sep 1, 2020, 7:17 PM IST

اننت ناگ کے سیاحتی مقام ویری ناگ کے تحصیل صدر مقام پر قائم جموں و کشمیر بینک کے باہر ہر روز لوگوں کی بھیڑ جمع رہتی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔

دور دراز علاقوں سے لوگ اپنا بینک کا کام کاج کرانے کے لیے یہاں پہنچنتے ہیں اور چار چار گھنٹے انہیں لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی دکاندار نے کہا 'ہر روز لوگوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے ان کی دکانوں تک صارف نہیں پہنچ پاتے ہیں، جس کے سبب اب انہیں فاقہ کشی کا سامنا ہے'۔

سماجی دوری کی دھجیاں اڑ رہی ہیں

انہوں نے کہا 'گر چہ انہوں نے اس سلسلہ میں کئی بار جے کے بینک کے برانچ مینجیر سے گزارش کی ہے کہ وہ بھیڑ کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائیں لیکن آج تک انہوں نے اس بات کی زحمت بھی نہیں اٹھائی کہ وہ اپنے کمرے سے باہر آئیں'۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے کئی بار گزارش کی کہ کپرن اور قمر میں جموں کشمیر بینک کی مزید دو شاخیں کھولی جائیں لیکن آج تک لوگوں کے جائز مطالبات پورے نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل کپرن، ویری ناگ میں جموں کشمیر بینک کی برانچ کی شاخ کو منظوری دی گئ تھی لیکن نہ معلوم وجوہات کی وجہ سے آج تک بینک کی شاخ نہیں کھولی گئی۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت کے ساتھ ہمیشہ مسائل پیدا ہوں گے: چین

مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش کہ ہے کہ وہ فوری طور اس سلسلہ میں نوٹس لیں اور علاقہ کے لۓ مزید بینک شاخوں کی منظوری دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details