اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے بعد سجاد لون نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے میں مرکزی حکومت ٹھوس اقدامات کرے جبکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جیسے لیڈران بھی اس میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔
Sajjad Lone on PAGD: پی اے جی ڈی دوسروں کے بارے میں رائے زنی کرنا بند کرے - اننت ناگ میں سجاد غنی لون کا خطاب
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے کہا کہ گُپکار الائنس People's Alliance for Gupkar Declaration سے انہیں کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن پی اے جی ڈی دوسروں کے بارے میں رائے زنی کرنا بند کر دے۔
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون
اس موقع پر سابق ایم ایل اے پیر منصور حسین، سید بشارت بخاری و پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں پیر منصور اور بشارت بخاری نے کہا کہ اس وقت محض جموں کشمیر پیپلز کانفرنس Jammu and Kashmir People's Conference ہی ایسی جماعت ہے جو یہاں کے عوام کے جذبات کی صحیح ترجمان ہے۔ انہوں نے ورکرز سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔
Last Updated : Dec 19, 2021, 9:32 PM IST