اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں این سی سی آوٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جموں و کشمیر لداخ این سی سی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تیجندر کمار نے کی۔ میجر تیجندر کمار نے کہا کہ فوج اور دیگر خدمات میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے این سی سی ایک سیڑھی ثابت ہو سکتا ہے، جب کہ سماج اور ملک کی مثبت تعمیر میں بھی این سی سی نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
تیجندر کمار نے کہا کہ نوجوانوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے این سی سی ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔ آئندہ دنوں میں جنوبی کشمیر کے نوجوانوں کو ان کے ہی علاقے میں این سی سی کی تربیت دی جائے گی۔ جس کے لئے مختلف مقامات پر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ NCC Outreach Programme in Anantnag