اردو

urdu

ETV Bharat / city

NC Holds One Day Convention at Tral: ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا اہتمام - اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں جڑی نیشنل کانفرنس

ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے یک روزہ کنونشن National Conference Holds One Day convention کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ عبدالرشید نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے محنت کریں، کیونکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کا کردار اہم ہو گا۔

NC Holds One Day Convention at Tral
ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک روزہ کنونشن کا اہتمام

By

Published : Feb 27, 2022, 7:37 PM IST

ترال:لمبے عرصے کے بعد نیشنل کانفرنس کی جانب سے کارکنان کے لیے ترال میں یک روزہ کنونشن کا اہتمام National Conference Holds one-Day Convention کیا گیا، جس میں کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔

کنونشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں نیشنل کانفرنس کا ایک اہم رول بنتا ہے اور اس لیے اس نازک موڑ پر تمام ورکرز کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ عبدالرشید نے ورکرس پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے محنت کریں، کیونکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کا اہم کردار ہو گا۔

ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک روزہ کنونشن کا اہتمام

شیخ عبدالرشید نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اب ساری سیاسی طاقتیں اس بات کو سمجھ چکی ہیں کہ نیشنل کانفرنس زمینی سطح پر مضبوط جماعت ہے، انہوں نے دویندر سنگھ رینا کے تعلق سے طنزیہ انداز میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انہیں شناخت بخشی، لیکن انہوں نے بھاجپا کو گلے لگا کر چند روز جموں جموں کا نعرہ دیا جو کہ اب فلاپ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر بلاک صدر عبدالسلام ملک اور سابق یوتھ صدر ضلع پلوامہ جی ایم کانٹرو بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ عبدالرشید نے بتایا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اس ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا تھا اور یہ سلسلہ اب جاری رکھا جائے گا، کیونکہ گزشتہ کئی برسوں کے اندر ترال میں یہ جماعت کمزور ہوگئی تھی، لیکن اب اس پارٹی کے اندر نئی روح پھونکنے کے لیے اس کنونشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انہوں نے ترال میں نیشنل کانفرنس کے تعلق سے یہ بات کہی کہ یہ جماعت بلکل مضبوط ہے اور افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details