مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈورو اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے نائیک قیوم نام کے نوجوان نے گھر میں آکسیجن تیار کرنے کا طریقہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
23 سال کی عمر کے نائیک قیوم نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نئے طریقے سے متاثرہ مریضوں کو بر وقت آکسیجن فراہم کیا جا سکتا ہے اور اسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
نائیک قیوم نے بتایا کہ ایک کنٹینر بنانے کے لیے مجھے 50 سے 100 روپیہ لگیں گے۔ اس سے ایک مریض کو 24 گھنٹے آکسیجن مہیا کرا سکتے ہیں۔