کوکرناگ:چیف ایگزیکٹیو افسر این ایف ڈی بی (نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ) ڈاکٹر سی سوورنا کا ضلع اننت ناگ کا دو روزہ دورہ ختم ہوگیا۔ سی ای او نے سرکاری و نجی ٹراؤٹ فش فارمنگ یونٹس اور ہیچریوں کا دورہ کیا۔ جس میں اونتی پورہ پلوامہ میں پرائیویٹ سیکٹر میں ہائی ٹیک پروجیکٹ اور ٹراؤٹ فش فارمنگ پروجیکٹ کوکرناگ شامل ہیں۔ National Fisheries Development Board Jammu and Kashmir۔
انہوں نے نجی فش فارمرز کے مالکان کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی ترقی کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ٹراؤٹ فش فارمنگ پروجیکٹ کوکرناگ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نجی فش فارمز مالکان نے چیف ایگزیکٹیو افسر کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے کاروبار سے جڑے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سی سوورنا نے فارمز مالکان کو درپیش مختلف مسائل کا نوٹس لیا اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔