اردو

urdu

ETV Bharat / city

Nasha Mukt Rally ڈورو سادی واڑہ میں نشہ مکت ریلی کا اہتمام - ڈورو سادی واڑہ میں نشہ مکت ریلی کا اہتمام

نشہ مکت بھارت پروگرام کے تحت جنوبی ضلع اننت ناگ کے سادی واڈہ علاقے میں ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔ Nasha Mukt Rally at Sadiwara Dooru

ڈورو سادی واڑہ میں نشہ مکت ریلی کا اہتمام
ڈورو سادی واڑہ میں نشہ مکت ریلی کا اہتمام

By

Published : Sep 14, 2022, 3:35 PM IST

ڈورو سادی واڑہ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے سادی واڈہ علاقے میں نشہ مکت بھارت پروگرام کے تحت ایک بیداری ریلی نکالی گئی ۔ اس ریلی کا انعقاد پنچائیت کمیٹی و مقامی اسکولوں نے کیا تھا۔اس موقع پر مقررین نے نشیلی چیزوں کے مضر اثرات اور اس کے پھیلاؤ پر مفصل روشنی ڈالی ۔ Nasha Mukt Rally at Sadiwara Dooru

ڈورو سادی واڑہ میں نشہ مکت ریلی کا اہتمام

پروگرام کے آخر پر ایک بیداری ریلی نکالی گئی جس میں اسکولی بچوں، آنگن واڑی ورکروں و دیگر رضاکاروں نے شرکت کی۔ریلی میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نشیلی چیزوں کے حوالے سے تحریر درج تھی۔ Nasha Mukt Rally at Sadiwara Dooru

مقامی سرپنچ ایڈووکیٹ فاروق احمد گنائی کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کشمیر میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اگر اس پر فوری روک نہ لگائی گئی تو اس کے کافی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے والدین سے تلقین کی کہ وہ بچوں کو اس ناسور سے بچانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ Nasha Mukt Rally at Sadiwara Dooru

یہ بھی پڑھیں:Protest Against Social Forestry اننت ناگ میں محکمہ سوشل فارسٹری کے خلاف احتجاج

Wild Animals in Kashmir کوکرناگ کے رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کا رُخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details