ونود کول اور انکی بیٹی ڈاکٹر ودیا چنور علاقے میں قائم خصوصی پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے لیکن انکا نام فہرست میں درج نہیں تھا۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دیگر رشتہ داروں کے نام ووٹر فہرست میں شامل ہیں لیکن صرف انکا نام درج نہیں ہے۔
نقل مکانی کرچکے پنڈتوں کو ایم فارم کے نام سے ایک دستاویز جمع کرنا پڑتی ہے جس کے بعد انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ملتی ہے۔ کول نے کہا کہ انکے بھائی نے انکا ایم فارم جمع کیا تھا۔
ودیا کول نے سوال کیا کہ انہیں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیوں رکھا گیا؟