اردو

urdu

ETV Bharat / city

MoU Signed Between IAL & IUST: اسلامک یونیورسٹی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت پر دستخط - اسلامک یونیورسٹی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت پر دستخط

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Islamic University of Science and Technology اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ Industrial Association Lassipora نے ایک ایسی مفاہمت پر دستخط کیے ہیں، جسے ایک سنگ میل مانا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا کہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ نے ایک مفاہمت پر دستخط کیا ہے۔

اسلامک یونیورسٹی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے مابین مفاپمت پر دستخط
MoU signed between IAL & IUST

By

Published : Feb 9, 2022, 6:08 PM IST

Updated : Feb 9, 2022, 10:33 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سب سے بڑا صنعتی مرکز موجود ہے، جہاں پر ہزاروں کی تعدا میں چھوٹے بڑے یونٹس موجود ہیں یہاں ہزاروں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی نوجوان روزگار کما رہے ہیں۔

MoU Signed Between IAL & IUST
وہی دوسری جانب ضلع پلوامہ میں ہی سب سے بڑی یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے، جہاں پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ محتلف شعبۂ جات میں ڈگریاں حاصل کرتے ہیں۔


اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ نے ایک ایسی مفاہمت پر MoU signed between IAL & IUST دستخط کیے ہیں، جسے ایک سنگ میل مانا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا کہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ نے ایک مفاہمت پر دستخط کیا ہے۔

اب یونیورسٹی کے طلبا لاسی پورہ انڈسٹریل یونٹس میں تجربہ حاصل کرنے کے لیے انڈسٹریل یونٹس جاسکیں گے۔ طالب علموں کے لیے اس طرح کے اقدامات پہلی مرتبہ اٹھائے جا رہے ہیں، اس اقدام سے طالب علموں کو کافی فائدہ ہوگا۔ اس سلسلے میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے سربراہ مظفر احمد نے کہا کہ طالب علموں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کہا کہ 'اس مفاہمت کا مقصد طالب علموں کو روزگار کے قابل بنانا ہے۔ اس کے لیے ہم انہیں مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے تا کہ وہ روزگار کمانے کے اہل بنیں۔


اس موقع پر وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر شکیل احمد رومشو بطور مہمان خصوصی موجود تھے، جب کہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز کے علاوہ انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے عہدیداروں نے بھی اس میں شرکت کی۔

Last Updated : Feb 9, 2022, 10:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details