اننت ناگ:خون کی کمی ملک میں ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ محکمہ امراض نسواں (شعبہ گائناکولوجی) کے مطابق حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ناقص غذائیت کی وجہ سے خون کی کمی پائی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر میں 80 فیصد سے زیادہ حاملہ خواتین میں خون کی کمی (انیمیا) پائی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تناسب زیادہ بھی ہو سکتا ہےکیونکہ بیشتر مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں نس بندی اور اسقاط حمل کو ترجیح دیتے ہیں۔ Most pregnant women in South Kashmir anemic due to poor nutrition
ضلع اننت ناگ کے ہاپت ناڈ علاقہ میں ایسی خواتین کی کثیر تعداد پائی جا رہی ہے جہاں دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے خواتین میں خون کی کمی کی دوسری وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بار بار حاملہ ہونے سے خواتین انیمیا کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اگرچہ محکمہ صحت کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جاتا ہے، تاہم اکثر خواتین یا ان کے شوہر نس بندی کے لئے تیار نہیں ہوتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق خون کی کمی حمل، لیبر پین کے دوران پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے، جن میں بچے کی نشوونما، نال کا ٹوٹ جانا، دل کا دورہ پڑنا، یہاں تک کہ ماں اور بچے کی موت بھی ہو سکتی ہے، خواتین حمل کے دوران تجویز کردہ آئرن اور فولک ایسڈ اور مقوی خوراک نہیں لیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حمل کے دوران خواتین پیچیدگیوں کا شکار ہوتی ہیں۔
علاقہ کی آشا ورکر لال جان کا کہنا ہے کہ وہ ہاپتناڑ کے دوردراز علاقوں میں حاملہ خواتین کی ہوم ڈیلوری کرتی تھیں۔ انہوں نے گھر گھر جا کر تقریبا 250 خواتین کی نارمل ڈیلوری کی ہے۔ لال جان کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلوری کا کام انہوں نے اپنی ماں سے سیکھا تھا۔ لال جان نے سنہ 2005 میں بطور آشا ورکر کام کرنا شروع کیا۔