اس موقع پر مندر میں ہون اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ ہی بدری کالی مندر کو خوب سجایا گیا ہے۔ پنڈتوں نے اس موقع پر مندر میں بھجن بھی گایا ہے۔
ماتا بدری کالی مورتی استھاپن دیوس کے موقع پر لوگوں نے ہندو مسلم بھائی چارے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی ریت کے مطابق رانی پورہ میں مسلمان برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ پنڈتوں کے سکھ دکھ میں شامل رہتے ہیں۔
پنڈتوں کے مطابق چاہے مسلمانوں کا تہوار ہو یا ہندوؤں کا کوئی تہوار ، مقامی لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں ہمیشہ شامل ہوتے ہیں۔