میٹنگ میں ڈی پی او پیرزادہ ظہور، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر پیرزادہ فرحت اور آئی سی ڈی ایس ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، جویوینائل جسٹس بورڈ، ون اسٹاپ سنٹر فار ویمن، مہیلا شکتی مرکز، چائلڈ لائن سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس نے اننت ناگ کا دورہ کیا - women empowerment
مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس اور ویمن امپاورمنٹ شبنم شاہ کاملی نے سینئر افسران کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا اور یہاں آئی سی ڈی ایس، سوشل ویلفیئر، آئی سی پی ایس اور خواتین بہبود کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس
یہ بھی پڑھیں:
ایم ڈی نے متعلقہ افسران سے تاکید کی کہ وہ متاثرہ خواتین اور بچوں کو فوری طور پر نفسیاتی، قانونی، طبی سہولیات کے علاوہ فعال اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی کریں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاتر میں شکایات بکسز(کمپلینٹ باکسز)اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران و ملازمین کی تفصیلات سے تحریر کردہ بورڈ لگائیں۔