پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ضلع اننت ناگ کے ’’سریگفوارہ کے کلان ‘‘ گاؤں میں Encounter Between security forces and militant in Srigufwara عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے ہفتے کی شام کو مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔'
انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابط طورپر تصادم شروع ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد تصادم کی جگہ ایک مقامی عسکریت پسند کی لاش برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت 19سالہ فہیم احمد بٹ ولد گل محمد بٹ ساکن کانڈی پورہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند فہم نے حال ہی میں 'آئی ایس جے کے' نامی ممنوع تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عسکریت پسند کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا لیکن اُس نے حفاظتی عملے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔