اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tribute Paid to Mufti Sayeed In Bijbehara: 'مرکزی حکومت نے پی ڈی پی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے' - مرحوم مفتی سعید کی پرسی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں دارا شکوہ پارک میں واقع مرحوم کے مزار (پادشاہی باغ) میں حاضری 6th Death Anniversary of Mufti Sayeed دی۔

mehbooba-pays-tributes-at-fathers-grave-on-his-death-anniversary
مرکزی حکومت نے پی ڈی پی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے

By

Published : Jan 7, 2022, 6:28 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں دارا شکوہ پارک میں واقع مرحوم کے مزار (پادشاہی باغ) میں حاضری Mehbooba visits father's grave دی۔

مرکزی حکومت نے پی ڈی پی کے ٹکڑے ٹکڑے کر د

اس دوران اگرچہ فوج اور پولیس نے انہیں اور پارٹی ورکران کو مرحوم کے مزار پر جانے سے روکا تھا، جس کو لیکر کافی دیر تک ورکرز کی جانب سے احتجاجی مظاہرے PDP Protest in Bijbehara کیا گیا ، لیکن بعد میں محبوبہ مفتی اور پارٹی کے کچھ ورکرس کو مزار میں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

مزار میں پی ڈی پی ورکرس نے مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر محبوبہ کے ہمراہ پارٹی کے کئی سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ' آج ہم یہاں کوئی سیاسی سرگرمی کرنے نہیں آئے تھے، ہم یہاں مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی منانے آئے تھے، جبکہ پارٹی کے ورکرز انہیں خراج عقیدت پیش کرنے آئے تھے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جو دہلی میں اپنے آپ کو مضبوط حکومت کہتی ہے، اصل میں یہ ایک ڈرپوک سرکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پی ڈی پی پارٹی سے ڈرتی ہیں کہونکہ ہم نے جموں و کشمیر کے مسٔلے کی اواز اور دفعہ 370 اور 35 اے کی بات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پی ڈی پی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:Mufti Syeed's Death Anniversary: مفتی محمد سعید کی برسی پر محبوبہ مفتی نے ان کی قبر پر فاتح خوانی کی


محبوبہ مفتی نے پارٹی کے بانی اور اپنے والد کی چھٹی برسی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ اگر آج بھی نہیں جاگے تو ایک وقت ایسا آئے گا، کشمیر میں ایسے حالات پیدا ہو گے کہ یہاں کے لوگ بلخصوص یہاں کے نوجوانوں کے لیے زمین نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج پی ڈی پی کارکنان نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرکے مزار میں فاتحہ خوانی کی وہیسی ہی ہمیں اکھٹے ہوکر مرکزی حکومت کے کالے قوانین کے خلاف ڈٹ کے مقابلہ کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details