اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں قائم زچہ بچہ ہسپتال(ایم سی سی ایچ ) کو جلد ہی جنگلات منڈی میڈیکل کالج منتقل Maternity & Children Hospital Anantnag کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے Dr. Syed Tariq Qureshi, Principal, GMC Anantnag دی۔
انہوں نے کہا کہ ایم سی سی ایچ شیر باغ MCCH Anantnag میں جگہ کی کمی اور عمارت کی خستہ حالی کو دیکھ کر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ جنگلات منڈی کے اے بلاک کی دو منزلیں تیار ہو چکی ہیں جہاں زچہ بچہ ہسپتال قائم کیا جائے گا اور آنے والے وقت میں نئی عمارت کی مزید تین منزلیں تعمیر کی جائیں گی جس کے بعد وہاں ایم آر آئیMRI Center اور ڈائگناسٹک سینٹر Diagnostic Center کی سہولت دستیاب رکھی جائے گی۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ مستقبل میں 2 سو بیڈس پر مشتمل نیا ایم۔سی سی ایچ ہسپتال New MCCH Hospital Anantnag تعمیر کیا جائے گا تب تک ایم سی سی ایچ شیر باغ کی سرگرمیاں جنگلات منڈی میڈیکل کاج کے نئے تعمیر کiے گئے بلاک اے میں جاری رہیں گی۔