ضلع پلوامہ کے لدھو پانپور میں آگ کی ہولناک واردات Massive Fire Broke Out In Pampore میں تین گئو شالے مکمل طور پر خاکستر ہوگئے لیکن فوج کی بروقت کوشش سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بچا لیا گیا ہے۔
Massive Fire in Pampore: آگ کی ہولناک واردات میں تین گئو شالے خاکستر
ضلع پلوامہ کے لدھو پانپورمیں دوران شب آگ کی ہولناک واردات Massive Fire Broke Out during Night میں تین گئو شالے مکمل طور پر خاکستر Three Cowsheds Completely Ashes ہوگئے ہیں۔ تاہم فوج کی بروقت کوشش سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے محمد جبار میر نامی شخص کی گئو شالہ میں آگ لگی، جس کے بعد یہ آگ تیزی سے مزید دو اور گئو شالوں میں پھیل گئی، جس کی وجہ سے تینوں گئو شالے مکمل طور خاکستر ہوگئے لیکن فوج فاٸر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔
- مزید پڑھیں:Reason of Fire Incidents in Kashmir During Winter: سرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ کیوں؟
وہیں دوسری جانب تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر سے امداد کی درخواست کریں گے تاکہ ان گئو شالوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔