اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجبہاڑہ میں مارکیٹ چیکنگ - tehsildar bijbehara

گراں فروشی کو اعتدال پر رکھنے کے لیے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے ایس ڈی ایم بجبہاڑہ نے تحصیلدار بجبہاڑہ کو مارکیٹ چیکینگ کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا، جس کے بعد تحصیلدار بجبہاڑہ غلام رسول نے مختلف محکموں کے ساتھ مل کر چیکنگ کی۔

بجبہاڑہ میں مارکیٹ چیکنگ
بجبہاڑہ میں مارکیٹ چیکنگ

By

Published : Jul 22, 2021, 11:54 AM IST

چیکنگ کے دوران علاقے کے دوکانداروں سے پولی تھین ضبط کیا گیا وہیں محکمہ مال کے افسران نے منافہ خور دکانداروں سے جرمانہ بھی عائد کیا ۔

بجبہاڑہ میں مارکیٹ چیکنگ

اس حوالے سے تحصیلدار بجبہاڑہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائدے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوِئے کہا کہ محکمہ مال کو شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ بجبہاڑہ میں گراں فروشی کا بازار عروج پر ہے، جبکہ تجارت سے منسلک کئی دکاندار زائد المیعاد چیزیں فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

چونکہ مقامی لوگوں کی شکایت موصول ہوتے ہی محکمہ مال کے افسران حرکت میں آگئے اور گزشتہ کئی دنوں سے بجبہاڑہ اور اس وابستہ کئی بازاروں کا متعلقہ محکموں نے دوراہ کیا۔

اس دوران انہوں نے کئی دکانداروں کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،جبکہ زائد المعیار چیزوں کو متعلقہ محکموں نے جلا کر ضائع کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details