جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ مرہامہ علاقے میں گزشتہ کل دوہپر کے وقت سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہواتھا،جو تھوڑی دیر تک جاری رہا۔Militants flee, Operation Called Off
پولیس ذرائع کا مطابق تھوڑی دیر تک انکاؤنٹر جاری رہا،ابتدائی مرحلہ میں فائرنگ بھی ہوئی۔تاہم عسکریت پسنداندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے،سکیوریٹی اہلکاروں نے مزید تلاشی کیڈ لیکن عسکریت پسندوں کی عدم ِ موجودگی کے سبب تلاشی مہم ختم کردی گئی۔
Bijbehara Encounter: بجبہاڑہ میں سرچ آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب
ضلع اننت ناگ میں جاری سرچ آپریشن ختم ہوگیا ہے ،گزشتہ کل سکیوریٹی فوسریز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہواتھا،اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔Militants flee, Operation Called Off
سرچ آپریشن ختم
مزید پڑھیں:Bijbehara Encounter: بجبہاڑہ میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد تصادم ختم
واضح رہے کہ یہ تصادم آرائی بدھ کی دوپہر کو اس وقت شروع ہوا جب فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد مذکورہ علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو وہاں پہلے سے چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔