اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجبہاڑہ: سڑک پر بنے ڈمپنگ سائٹ سے عوام پریشان - میونسپل کمیٹی مٹن نے سڑک پر ڈمپنگ سائٹ بنائی

ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر جمع گندگی کے ڈھیر سے انہیں چلنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سڑک کے ایک طرف ہائر سیکنڈری اسکول ہے، اور دوسری طرف ہسپتال، جبکہ اس جگہ پر کئی دکانیں بھی ہیں، بدبو کی وجہ سے سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے۔ جبکہ راہ گیروں کو منھ ڈھانپ کے چلنا پڑتا ہے۔

سڑک پر بنے ڈمپنگ سائٹ سے عوام پریشان
سڑک پر بنے ڈمپنگ سائٹ سے عوام پریشان

By

Published : Nov 15, 2021, 3:29 PM IST

Updated : Nov 15, 2021, 5:19 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ میونسپل کمیٹی مٹن کی جانب سے سڑک پر ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے، جبکہ محکمہ بلدیہ میں کام کرنے والے صفائی ملازمین علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ مزکورہ سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔

سڑک پر بنے ڈمپنگ سائٹ سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر جمع گندگی کے اس ڈھیر کی وجہ سے چلنے پھرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سڑک کے ایک طرف ہائر سیکنڈری ہے، اور دوسری طرف ہسپتال، جبکہ اس جگہ پر کئی دکانیں بھی ہیں بدبو کی وجہ سے سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے۔جبکہ راہ گیروں کو منھ ڈھانپ کے چلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ میں کام کر رہے صفائی ملازمین علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ اسی سڑک پر جمع کررہے ہیں۔ اگرچہ اسپتال انتظامیہ اور کئی دکانداروں نے محکمہ بلدیہ کو یہاں پر گندگی کا ڈھیر جمع کرنے پر شکایت بھی درج کی تھی، لیکن محکمہ نے کبھی ان کی شکایت پر غور نہیں کیا، جس کی وجہ سے مریضوں، اسکولی بچوں راہ گیروں اور دکاندار وں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نالہ لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

مقامی افراد نے محکمہ بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈمپنگ سائٹ کو یہاں سے منتقل کیا جائے۔ تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Nov 15, 2021, 5:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details