دیوالی کے موقع پر ضلع شوپیان میں فوج کے 15 کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے عام لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور نوجوانوں سے بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے آج اچانک ضلع شوپیان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بٹہ پورہ چوک کی مصروف ترین سڑک پر چہل قدمی کی اور لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران عوامی رائے جاننے کی کوشش کی اور نوجوان سے تبادلہ خیال کیا۔