اردو

urdu

ETV Bharat / city

Horseman Died while saving Yatri: یاتری کی جان بچا کر اننت ناگ کا گھوڑے بان ہلاک

22 سالہ امتیاز احمد خان کا تعلق ضلع اننت ناگ کے چاکلی پورہ چھترگل شانگس علاقے سے ہے۔جمعرات کی شام امتیاز احمد نے پنجترنی علاقے میں امرناتھ گُپھا کی طرف گھوڑے پر سوار ایک یاتری کی جان بچا کر خود اپنی جان گنوادی۔Horseman Died while saving Yatri

lone-bread-earner-of-anantnag-family-die-while-saving-amaranth-pilgrim
یاتری کی جان بچا کر اننت ناگ کا گھوڑے بان ہلاک

By

Published : Jul 18, 2022, 8:42 PM IST

Updated : Jul 18, 2022, 10:27 PM IST

اننت ناگ: امرناتھ گُھپا کے پنجترنی علاقہ میں جمعرات کے روز گہری کھائی میں گرنے کے سبب ایک گھوڑے بان کی موت ہوئی تھی۔ متوفی کی شناخت چاکلی پورہ چھترگل شانگس کے 22 سالہ امتیاز احمد کے طور پر ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امتیاز احمد نے یاتری کی جان بچانے کے دوران اپنی جان گنوا دی ہے۔Horseman Died while saving Yatri

یاتری کی جان بچا کر اننت ناگ کا گھوڑے بان ہلاک

لوگوں کے مطابق گھوڑے بان امتیاز احمد یاتریوں کے ساتھ امرناتھ گپُھا کی طرف جا رہا تھا اور جب وہ پنجترنی کے سنگم ٹاپ پر پینچا تو سواری کو نیند آئی۔ امتیاز احمد نے سواری کی جان بچانے کے خاطر اپنی جان جوکھم میں ڈال کر یاتری کو بچالیا۔ امتیاز احمد سواری کو بچاتے بچاتے پیر پھسلنے کے سبب گہری کھائی میں جا گرا جس کے سبب ان کی موت ہوئی۔imtiyaz Ahmad khan died while saving amaranth yatra pilgrim

امتیاز احمد اپنے خاندان کا واحد کمانے والا تھا، جبکہ اس کے والد نابینا ہیں۔ امتیاز احمد کا چھوٹا بھائی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک خستہ حال مکان میں مقیم تھا۔امتیاز احمد کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ پسماندگان میں والدین، بیوی، 9 ماہ کا بچہ، ایک چھوٹا بھائی اور تین غیر شادی شدہ بہنیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

گاؤں والوں کے مطابق متوفی امتیاز احمد خان انتہائی مخلص اور شریف النفس انسان تھا۔ وہ گاؤں میں اپنے خلوص کے لیے بہت مشہور تھا۔گاؤں والوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس کے خاندان کو معاوضہ یا نوکری دینے کی اپیل کی تاکہ اس کے گھر والے اپنی زندگی بغیر مشکلات کے گزار سکیں۔اگرچہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے امتیاز احمد کے حق میں ایک لاکھ روپے کی منظوری دی ہے تاہم متوفی کے رشتہ داروں نے ایل جی انتظامیہ سے سوگوار خاندان کو معاوضہ یا نوکری دینے کی اپیل کی۔

Last Updated : Jul 18, 2022, 10:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details