اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: جدید دور میں بھی بینک کی سہولیات سے محروم گاؤں

ایک جانب حکومت ڈیجیٹل انڈیا کا ڈھنڈورا پیٹ کر ملک کی ترقی کے دعوے کرتی ہے وہیں ملک میں آج بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں کے لوگ اس جدید دور میں بھی محض بینک اور ان سے ملنے والی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔

بینک کی سہولیات سے محروم گاؤں
بینک کی سہولیات سے محروم گاؤں

By

Published : Sep 13, 2021, 5:22 PM IST

جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں واقع پیٹھ نمبل علاقہ کے لوگ دور جدید میں بھی بینک برانچ نہ ہونے سے سخت پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بینک برانچ نہ ہونے سے انہیں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔

بینک کی سہولیات سے محروم گاؤں

انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں انہیں کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرکے شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اگر کسی شخص کو ایمرجنسی میں پیسوں کی ضرورت ہو تو اسے سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے کہا کہ ''ان کے گاؤں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے یہاں تک کہ علاقہ میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ 'اگر بجلی بِل ادا کرنا ہو یا بینک سے متعلق کوئی بھی کام ہو تو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تقریباً 14 گاؤں پر مشتمل نمبل علاقہ کی خواتین، بچے اور خاص طور پر بزرگوں کو پیسہ نکالنے کے لیے مشکل پیش آتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کو فون کے ذریعے جب جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین کے اسپیشل سکریٹری کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ایسے علاقوں کو بینکنگ کی سہولت پہنچانے کی غرض سے مختلف اقدام کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران مذکورہ علاقہ کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کریں گے تاکہ اس علاقہ میں بینک کی شاخ کا قیام عمل میں لایا جاسکے جس سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details