ضلع اننت ناگ کے بیورہ علاقہ کو جوڑنے والے سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہیں، سڑکوں کے ناکارہ ہونے سے مذکورہ علاقے کے لوگوں کو بجبہاڑہ اور سریگفوارہ پہنچنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔
اننت ناگ: بجبہاڑہ او سریگفوارہ کو جوڑنے والی سڑکیں خستہ حالی کا شکار
مقامی لوگوں کے مطابق بیورہ نامی علاقہ قصبہ بجبہاڑہ سے تقریباً 16 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، بجبہاڑہ پہنچنے کے لئے مذکورہ علاقے سے دو اندرونی سڑکیں نکلتی ہیں، اور آگے جاکے مذکورہ سڑکیں اس علاقہ کو مین شاہراہ سے جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ لیکن دونوں لنک روڈ کی حالت خستہ ہونے سے لوگوں کو بجبہاڑہ اور سریگفوارہ پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:انٹرنیٹ بندشوں سے پانچ اگست کی تلخ یادیں تازہ
مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد لنک روڈس پر میگڈیم بچھایا جائے، تاکہ سڑک کو آمد رفت کے لائق بنایا جائے۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکیٹوں انجینئر شاہجہاں احمد کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو ہم نے نباڈ اسکیم میں رکھا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ پیسے واگزار ہوتے ہی مذکورہ علاقے میں قائم لنک روڈ پر کام شروع کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔
TAGGED:
ضلع اننت ناگ کی اہم خبر