اننت ناگ: کشمیر اپنے حسن و جمال سے جہاں دنیا بھر میں مشہور ہے، وہیں کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے سیاح کشمیر وارد ہوتے ہیں، کشمیر کا ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جو سیاحت پر منحصر ہے، کیونکہ وہ اپنی روزی روٹی اسی شعبہ سے چلاتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ریڑ کی ہڈی کہلانے والا سیاحتی شعبہ کہیں نہ کہیں بری طرح سے متاثر ہوا، لیکن رواں برس سیاحوں کی آمدورفت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے سیاحتی شعبے سے روزگار کمانے والے لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
کھنہ بل پہلگام شاہراہ ضلع اننت ناگ میں ایک اہم شاہراہ تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ مزکورہ شاہراہ دہائیوں سے سیاحوں کی آمد و رفت کا بہترین ذریعہ رہا ہے، چاہے بھگوان شیو کے عقیدت مندوں کو بابا برفانی کے درشن کرنے ہو، یا پھر سیاحوں کو وادی کے بہترین مقام شہر آفاق پہلگام کا رخ کرنا ہو۔ پہلگام تک پہنچنے کے لیے سیاح مختلف جگہوں پر قیام کرتے ہیں۔ بجبہاڑہ میں قائم ہُٹمورہ علاقہ اِس وقت سیاحت کا مرکز بن چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سال ایک نئی پہل کے تحت اپنے سیب کے باغ کے سامنے جُوس کے اسٹال لگائے ہیں، سیاحوں کی نظر جب سیب کے باغات پر پڑتی ہے تو وہ مزکورہ جگہ پر رُک کر سیب کے جوس کے ساتھ ساتھ سیب کے باغات کا بھی مزا لیتے ہیں۔' tourist Place Hutmura in Anantnag
ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے 'کشمیر آکر انہیں بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے، کیونکہ کشمیر میں انہیں ہر کسی طرح کی خوبصورتی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیر میں انہیں کبھی بھی کسی طرح کی دکت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کشمیر میں قائم سیب کے باغات انہیں اپنی طرف کافی راغب کرتے ہیں، جبکہ یہاں کی مہمان نوازی اُن کو اور زیادہ راغب کرتی ہے۔' Tourist on The beauty of Kashmir