اردو

urdu

ETV Bharat / city

اچھہ بل اننت ناگ: نامعلوم افراد نے لوڈ کیریئر گاڑی چوری کی - police case

جنوبی کشمیر کےضلع اننت ناگ کے اچھہ بال علاقے اور اسکے مضافات میں پچھلے کئی مہینوں سے چوری کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، آئے روز ان علاقوں سے چوری کی وارداتوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جسکی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں۔

نامعلوم افراد نے لوڈ کیریئر گاڑی چوری کی
نامعلوم افراد نے لوڈ کیریئر گاڑی چوری کی

By

Published : Jul 13, 2021, 10:44 PM IST

حال ہی میں جوگی گنڈ اچھہ بل علاقے میں نامعلوم افراد نے سفید رنگ کا لوڈ کیریئر گاڑی چوری کی ہے ۔
یہ گاڑی اچھہ بل کے علاقے جوگی گنڈ سے چوری ہوئی تھی اور اس کی مالک ظہور احمد شیخ ولد محمد اکبر شیخ نے اسے اپنے رہائشی مکان کے قریب کھڑا کیا تھا،جہاں سے یہ چوری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک پولیس اہلکار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اچھہ بل کو ظہور احمد شیخ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس کی سفید رنگ کا لوڈ کیریئر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر (JK03A-9001) کو 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب میں کچھ نامعلوم افراد نے چوری کیا تھا۔

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details