اردو

urdu

ETV Bharat / city

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ کا دورہ کیا - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کرتے ہوئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ کا دورہ کیا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ کا دورہ کیا

By

Published : Sep 20, 2020, 10:58 AM IST

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں زمینی سطح پر مثبت تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں۔ جبکہ نوجوانوں کو اس تبدیلی میں اپنا کلیدی رول ادا کرنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ کا دورہ کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ مشیر فاروق خان، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا و دیگر افسران تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگن میں بیوپار منڈل کے انتخابات، ووٹنگ جاری

اس دوران انہوں نے معروف سریا مندر اور گوردوارے میں بھی حاضری دی اور وہاں پر پی ایم پیکیج ایمپلائز و دیگر وفود سے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد ایل جی نے اننت ناگ میں افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور اس دوران انہوں نے 92 کروڑ کی لاگت والے کئی ترقیاتی منصبوں کا افتتاح کیا۔

ساتھ ہی اُنہوں نے افسران کو عوامی فلاح و بہبود کی خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details