جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تکیہ مقصود شاہ علاقہ ابھی بھی ترقی یافتہ دور سے کافی دور ہے، مذکورہ علاقہ آج بھی پوری دنیا سے منقطع ہے۔ گنجان آبادی والا علاقہ جدید دور میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم ہیں Lack of network connectivity۔
Lack of Network Connectivity: بجبہاڑہ کا تکیہ مقصود شاہ مواصلاتی نظام کے فقدان سے دوچار - ڈیجیٹل دور میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم
مقامی لوگوں کے مطابق ایک طرف حکومت آئے روز تعمیر و ترقی کے دعوے کررہی ہے، وہیں دوسری جانب ملک میں آج بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ ڈیجیٹل دور میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم People are Deprived of Communication System in Digital Era ہیں۔
اگرچہ حکومت نے وبائی صورتحال سے نمٹنے اور درس و تدریس کے نظام کو بحال کرنے کی غرض سے آن لائن کلاسز کا اہتمام عمل میں لایا تھا، لیکن آن لائن کلاسز سے صرف وہی طلبا مستفید ہو رہے تھے، جہاں مواصلاتی نظام کی دستیابی موجود تھی۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'گزشتہ برس کووڈ-19 کی وبائی صورتحال میں مقامی علاقے کے زیر تعلیم بچے پڑھائی سے محروم ہو گئے، کیونکہ مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث آن لائن کلاسز منعقد نہیں ہوپائے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 'دور جدید میں بھی مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کے بچے پڑھ نہیں پاتے ہیں، جب کہ مقامی لوگ دور جدید میں بھی موبائل فون اور اُن سے ملنے والی سہولیات سے محروم ہیں۔' لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ ان کے اس دیرینہ مطالبہ پر غور کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔