ضلع انتظامیہ پلوامہ نے تیرہ سال قبل پلوامہ میں ایک نیا بس اسٹینڈ قائم کرنے کے لیے کئی سو کنال سرکاری اراضی خالی کرائی، تاہم تیرہ سال کا ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بس اسٹینڈ میں مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کے بیٹھنے کی جگہ نہیں بنائی گئی، جس کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities
Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities: پلوامہ بس اسٹینڈ میں سہولیات کا فقدان، مسافروں کے لیے باعث پریشانی - بس اسٹینڈ میں تارکول نہیں بچھایا گیا
تیرہ سال گزرنے کے باوجود بھی پلوامہ بس اسٹینڈ Pulwama Bus stand میں کافی سہولیات کا فقدان ہے، اس بس اسٹینڈ میں تارکول نہیں بچھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے تمام موسم میں مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو بھی کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities
Pulwama Bus stand
انہوں نے کہا کہ نہ تو مسافر اور نہ ہی گاڑی مالکان کے لیے یہاں بیٹھنے کی جگہ ہے اور کبھی کوئی بیمار آتا ہے تو اس کے بیٹھنے کے کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔
گاڑی مالکان نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔