اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ریڈونی لارنو کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔ دور جدید میں جہاں انسان نے کافی ترقی کر لی ہے، وہیں وادی کشمیر کے کئی علاقے ایسے ہیں، جو ابھی بھی تحصیل یا صدر مقامات سے بلکل منقطع ہیں۔ جن میں جنوبی ضلع اننت ناگ کا ریڈونی علاقہ بھی قابل ذکر ہے۔ علاقے میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی سے گنجان آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Lack of road in Radoni of Kokranag۔
Lack of road in Radoni of Kokranag: کوکرناگ کے ریڈونی لارنو میں رابطہ سڑک کا فقدان - اننت ناگ میں کئی ہزار لوگ سڑک سے محروم
کوکرناگ علاقے کے ریڈونی لارنور میں سڑک نہیں ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گھر سامان لانے کے لئے کئی کیلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے Lack of Access Road in Radoni Larno, Kokranag۔
Access Road in Radoni Larno
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر خورشید جہاں کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس مذکورہ علاقے کی طرف جانے والی شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا، تاہم گزشتہ سال موسم نے ساتھ نہیں دیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں برس ہم مذکورہ سڑک پر میکڈم بچھا کر رابطہ سڑک کو لوگوں کے نام وقف کریں گے، تاکہ مقامی لوگوں کو پیش آنے والی مصیبتوں سے چھٹکارا مل سکے۔