اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے پولنگ جاری - forth phase

ریاست جموں و کشمیرکی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے تیسرے مرحلے کے بعد چوتھے مرحلے میں کولگام میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

چوتھے مرحلے کے تحت اننت ناگ میں پولنگ

By

Published : Apr 29, 2019, 8:42 AM IST

Updated : Apr 29, 2019, 11:09 AM IST

عام انتخابات کے چھوتے مرحلے میں اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے جنوبی کشمیر کے کولگام میں آج صبح سات بجےسے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہوچکی۔
اگرچہ ضلع میں دوران شب نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف پولنگ مراکز میں پتھروا کیا گیا لیکن صبح آفتاب طلوع ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل کے اپنے حق رائے دہی کا استمال کیا۔

اننت ناگ پارلیمانی سسیٹ کے لیے پولنگ جاری
علیحدگی پسند رہنما وں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کا اثر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ "پورے کولگام ضلع میں پولنگ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انتہائی حساس علاقوں میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے پارلیمانی حلقے میں ری چار اضلاع اننت ناگ ،کولگام پلوامہ اور شوپیاں شامل ہیں۔

پہلے مرحلےمیں ضلع اننت ناگ میں 23 اپریل کو ہوئی پولینگ کے دوران صرف 13.63 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

اننت ناگ پارلیمانی حلقےمیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر اور نیشنل کانفرنس کے جستس حسنین مسعودی اور بی جے پی کے صوفی یوسف کے درمیان مقابلہ ہے۔

کولگام ضلع میں تمام 433 پولنگ بوتھوں کو نواحی طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ جموں، ادھمپور اور نئی دہلی میں تارکین وطن کشمیری پنڈتوں کے لیے پولنگ سٹیشن کا قیام کیا گیا ہے۔

اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے ووٹنگ چھ مئی کو پانچویں مرحلے کے بعد ختم ہوجائے گی۔

اننت ناگ لوک سبھا سیٹ کے لیے 18 امیدوار میدان میں ہیں ان میں سے ایک سپریم کورٹ کے وکیل شمس خواجہ اور ایک آزاد امیدوار ڈاکٹر رضوانہ صنم شامل ہیں۔

Last Updated : Apr 29, 2019, 11:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details