اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹھان پورہ گاورن: خستہ حال سڑک کے میکڈمائزیشن کا مطالبہ

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے پٹھان پورہ گاورن علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے کثیر آبادی کو گزشتہ کئی برسوں سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تصویر
تصویر

By

Published : Jun 16, 2021, 7:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کےحلقہ انتخاب کوکرناگ کے پٹھان پورہ گاورن میں ایک کلو میڑ رابطہ سڑک کی خستی حالی کے سبب لوگ بہت پریشان ہے

مقامی لوگوں کے مطابق ہر سال برفباری کے ایام میں متعلقہ محکمہ رابطہ سڑک پر جمع ہوئی برف کو ہٹانے کی بلز بنا کر نکالتے ہیں، ان کے مطابق پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب معمولی بارش کے دوران ان کے سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار ثابت ہوتا ہے۔

پٹھان پورہ گاورن: خستہ حال سڑک کی میکڈمائزیشن کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مریض کو ہسپتال لے جاتے وقت مزکورہ خستہ حال سڑک کے سبب مریض کو چارپائی پر اٹھا کر لے جانا پڑتا ہے۔

جبکہ خستہ حال سڑک پر گاڑیوں کے چلنے کے نتیجے میں گردوغبار ہوا میں پھیلنے سے کئی لوگ چھاتی کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، تاہم محکمہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ نے ان کے اس دیرینہ مطالبے پر غور نہیں کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایکزیکیوٹو انجینئر سید اشفاق احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ نے مذکورہ علاقے کی رابطہ سڑک کو اگلے سال کے سی این ٹی پلان میں رکھا ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال پٹھان پورہ کی رابطہ سڑک پر میگڈم بچھایا جائے گا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت مل جائے گی۔




ABOUT THE AUTHOR

...view details