اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوامی مرزا کاک جی مہاراج کی برسی ، کشمیری پنڈتوں کی شرکت - کوک جی مہاراج

معروف مزہبی رہنما سوامی مرزا کاک جی مہاراج کی برسی پر اننت ناگ کے ہانگلگنڈ کوکرناگ میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔جسمیں مختلف علاقوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔

kashmiri pandits

By

Published : May 22, 2019, 2:53 AM IST

معروف مزہبی رہنما سوامی مرزا کاک جی مہاراج کی برسی پر اننت ناگ کے ہانگلگنڈ کوکرناگ میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔جسمیں مختلف علاقوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔

kashmiri pandits

اس موقعہ پر ہون کا بھی اہتمام ہوا جسمیں ملک بالخصوص کشمیر میں قیام امن و خوشحالی کےلئے خاص دعائیں کی گئیں۔ اور کشمیر پنڈت خواتین کی بڑی تعداد نے بھی بجن میں حصہ لیا۔

کشمیری پنڈتوں نے مقامی مسلمانوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور مقامی لوگوں نے کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی پر خواہش کا اظہار کیا۔

سوامی مرزا کاک کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے ہانگلگنڈ میں انکی آمادہ پر حاضری دی۔اور اس موقعہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مرزا کاک کو موجودہ دور کی ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details