اردو

urdu

ETV Bharat / city

جسٹس ماگرے نے ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ کورٹ پہلگام کا سنگ بنیاد رکھا

جموں وکشمیر ہائی کورٹ جج جسٹس علی محمد ماگرے نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایڈیشنل خصوصی موبائل مجسٹریٹ عدالت کا سنگ بنیاد رکھا۔

موبائل مجسٹریٹ کورٹ پہلگام
موبائل مجسٹریٹ کورٹ پہلگام

By

Published : Jul 3, 2021, 8:40 PM IST

اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ، نصیر احمد ڈار اور دیگر سینئر جوڈیشل افسران نے بھی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر جسٹس ماگرے اپنے خطاب میں کہا کہ 'انصاف کی فراہمی کے مناسب نظام کے لیے مطلوبہ سہولیات والا بہتر انفراسٹرکچر ضروری ہے'۔

جسٹس ماگرے نے ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ کورٹ پہلگام کا سنگ بنیاد رکھا

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عدالتیں وقت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولیات سے آراستہ ہوں گی ،جس سے فیصلہ سازی کے عمل کے معیار اور رفتار میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل میں خواتین فوجیوں کی تعیناتی

جسٹس ماگرے نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کو یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details