اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: 'جن جاتی گورو دیوس' کے تحت پروگرام کا آغاز - جن جاتی گورو دیوس' کے تحت پروگرام

جنوبی کشمیر میں پہلی بار قبائلی مجاہدین آزادی کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل پروگرام کا آغاز کیا گیا، جس میں قبائلی مجاہدین آزادی کے کارناموں کو یاد کیا جائے گا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔

پلوامہ میں قبائلی مجاہدین آزادی کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل پروگرام کا آغاز
پلوامہ میں قبائلی مجاہدین آزادی کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل پروگرام کا آغاز

By

Published : Nov 15, 2021, 5:43 PM IST

ضلع پلوامہ میں قبائلی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے'جن جاتی گورو دیوس' کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اے سی ڈی پلوامہ ہلال احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر عبدالعزیز نے کی۔

پلوامہ میں قبائلی مجاہدین آزادی کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل پروگرام کا آغاز

جنوبی کشمیر میں پہلی بار قبائلی مجاہدین آزادی کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل پروگرام کا آغاز کیاگیا، جس میں قبائلی مجاہدین آزادی کے کارناموں کو یاد کیا جائے گا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔

'جن جاتی گورو دیوس' کے تحت یہ پروگرام ڈی سی آفس میں منعقد کیا گیا، تاہم اس پروگرام کو بلاک اور پنچایت سطح پر بھی منعقد کیا جائے گا۔

ان پروگرامز میں حکومت کی جانب سے قبائلی طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے نافذ کی جانے والی مختلف اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی ساتھ ہی قبائلی علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے بھی جانکاری دی جائے گی۔

اس موقع پر اے سی ڈی پلوامہ ہلال احمد نے کہا کہ 'اس پروگرام کا مقصد قبائلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے اسلاف کے کارہائے نمایاں کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details