جموں و کشمیر:اسپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل نے ضلع اننت ناگ کے مختلف اسپورٹس اسٹیڈیمز کا دورہ کر کے وہاں جاری کھیل کود کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم چیئرمین ظہور احمد ملک بھی تھے۔اس دوران انہوں نے ڈورو اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔ نزہت گل سے علاقہ شاہ آباد سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی وفود نے بھی ملاقات کی اور اپنے اپنے گاؤں میں اسٹیڈیم بنانے کا مطالبہ کیا۔ Secretary Sport Council Nuzhat Gill Visit Anantnag
Secretary Sport Council Tours to Dooru: اسپورٹس کونسل کی سکریٹری کا اننت ناگ دورہ - اسپورٹس کونسل کی سکریٹری کا اننت ناگ دورہ
جموں و کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں اسپورٹس کونسل کی سکریٹری نے دروہ کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کافی اقدامات کر رہی ہے۔ Jammu and Kashmir Sport Council
![Secretary Sport Council Tours to Dooru: اسپورٹس کونسل کی سکریٹری کا اننت ناگ دورہ Jammu and Kashmir Sport Council](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15965920-761-15965920-1659163920212.jpg)
اسپورٹس کونسل کی سکریٹری کا اننت ناگ دورہ
اسپورٹس کونسل کی سکریٹری کا اننت ناگ دورہ
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کافی اقدامات کر رہی ہے۔ ایل جی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہر علاقے میں بہتر اسپورٹس اسٹیڈیم بنائے جائیں تاکہ بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ، دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر بچوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔