ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے بیورہ علاقے میں مسافر گاڑیوں(سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ گاڑیاں) سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کے بچوں کو اسکول اور کالج جانے کے لیے پہلے پانچ کلومیٹر دور چینی بارڈر تک پیدل سفر کرنا پڑتا ہے تب جاکر انہیں روڈ ٹرانسپورٹ بسیں دستیاب ہوتی ہیں۔
لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں گاڑی کی عدم دستیابی کے سبب متعدد بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی شخص بیمار ہوتا ہے اور اسے ہسپتال منتقل کرنا ہوتو ایسے حالات میں مریض کو بروقت ہسپتال پہنچانا بھی کافی دشوار ہے۔