وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ کو جمعے کے روز دو دن بعد درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بحال Traffic Movement Suspended In Srinagar Jammu highway کردیا گیا۔
تاہم قومی شاہراہ کو خراب موسمی حالات کے باعث کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے بعد بدھ کو شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہیں۔
وادی میں برفباری کا سلسلہ جاری، سرینگر جموں قومی شاہراہ پھر سے بند ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ Mughal Road Closed مسلسل بند ہیں۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ چٹانوں کے ملبے کو صاف کرنے کے بعد قومی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کو دونوں طرف سے بحال کر دیا گیا جبکہ بڑی گاڑی کو یک طرفہ چلنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران قومی شاہراہ مختلف مقامات پر زائد از تین ہزار گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔ٹریفک محکمہ کے مطابق رامبن میں جو لوگ درماندہ ہوئے تھے انتظامیہ نے ان کے قیام و طعام کا انتظام کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Snowfall In Kashmir: وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع
جموں وکشمیر ٹریفک محکمہ J&K Traffic Department کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز کشمیر سے ایک ہزار ٹرکوں کو جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ جن ٹرکوں میں پٹرولیم وغیرہ جیسی اشیا تھیں انہیں بھی چلنے کی اجازت دی گئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق شدید برفباری کے سبب سرینگر جموں شاہراہ کو بھر سے بند کر دیا گیا ہے وہیں محکمے نے مسافروں سے سڑک کو پوری طور پر بحال ہونے تکسفر کنے سے گریز کی اپیل کی ہے۔
اس وقت وادی کے متعدد اضلاع میں برفباری جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Pictures of Snowfall in Kashmir:کشمیر میں برفباری کے خوبصورت مناظر
ہم آپ کو بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے سات اور آٹھ جنوری کے دوران بھاری برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔،جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے عملہ اور مشینریز کو متحرک کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر کے پہاڑی علاقے کے لوگوں کے لیے ایڈوائزی جاری بھی کی ہے اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔