اننت ناگ:دور دراز علاقوں میں بنک کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق وعدہ کو پورا کرتے ہوئے جموں کشمیر بنک نے ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقہ کپرن میں منی شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ وادی کے دور دراز علاقوں میں بنک کی سہولیات فراہم کرنے کے وعدے کے تحت جموں کشمیر بنک کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ کپرن میں منی شاخ کھولی گئی۔ J&K Bank inaugurates new Branch in Kapran Verinag
افتتاحی تقریب پر ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ چیرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی, بی ڈی سی چیرمین پیر شہباز کے علاوہ بنک کے زونل ہیڈ موجود رہے۔ بنک شاخ کھولنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دیرینہ مانگ کو پورا ہونے پر مقامی ڈی ڈی سی ممبر کا شکریہ ادا کیا۔