اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے 16 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کو نئی بلندی دینے کے لیے تمام منسلک افراد کی کوششوں کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اگے بڑھ رہی ہے اور مسقبل میں یونیورسٹی اپنا اخبار بھی شائع کرے گی۔
اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی نے 16 واں یوم تاسیس منایا پروگرام میں سابق وائس چانسلرز پروفیسر مشتاق صدیقی، پروفیسر اے آر تراگ اور پروفیسر واحد صدیق بھی موجود رہے جنہوں نے اسلامک یونیورسٹی کے سفر پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران طلبا نے مختلف کلچرل پروگرام پیش کیے اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی نے گذشتہ پندرہ برسوں کے دوران جس طرح سے ترقی کی ہے وہ اس بات کا عکاس ہے کہ یونیورسٹی کا مستقبل تابناک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے نئے ججوں نے عہدے کا حلف لیا
اس موقع پر یونیورسٹی کی میڈیا ایڈوائزر نے تحریک شکرانہ پیش کیا اور تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کا قیام سال 2005 میں ہوا تھا اور اس وقت کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید نے اس کا افتتاح کیا تھا۔