اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: سی آر پی ایف کی جانب سے عالمی یوگا ڈے منایا گیا - ساتواں عالمی یوم یوگا

ضلع اننت ناگ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے عالمی یوگا ڈے منایا گیا۔

سی آر پی ایف کی جانب سے عالمی یوگا ڈے منایا گیا
سی آر پی ایف کی جانب سے عالمی یوگا ڈے منایا گیا

By

Published : Jun 22, 2021, 8:54 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ میں قائم سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 40 بٹالین کی جانب سے ساتواں عالمی یوم یوگا بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔

اس حوالہ سے سی آر پی ایف کی جانب سے کیمپ کے صحن میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں متعلقہ بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف جوانوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ: سی آر پی ایف کی جانب سے عالمی یوگا ڈے منایا گیا

یوگا کے دوران ٹرینر نے یوگا کے مختلف طرز جیسے پدماسنا، وجراسنا، متھراسنا و دیگر مختلف طریقہ کار اپنائے۔

اس موقعہ پر یوگا کے فوائد کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 'یوگا ایک ایسا طریقہ ہے جو انسان کے اندرونی اور بیرونی اعضاء خاص کر دماغ کی نشو نما کے لئے کافی سود مند ہے۔'

یوگا نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دوا کے بغیر مختلف امراض کو ٹھیک کرنے کا ایک مفید ذریعہ ہے لہذا یوگا کو نہ صرف اس دن کی مناسبت کے دوران بلکہ اسے طرز زندگی کا ایک حصہ بنا کر روزانہ کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

ABOUT THE AUTHOR

...view details