محکمہ بجلی کا عارضی ملازم زندگی کی جنگ ہار گیا۔ چند روز قبل ضلع اننت ناگ کے تلکھن بجبہاڑہ میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی کا عارضی ملازم ایچ ٹی لائن کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے مبینہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی شناخت واگہامہ کے رہنے والے عاشق حسین خان کے طور پر ہوئی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ عاشق حسین کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا گیا تھا، تاہم اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا تھا۔