جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انڈسٹری Industrial Sector in Anantnag سے وابستہ چھوٹے چھوٹے بہت سے کارخانے ہیں۔ ضلع میں یہ کارخانے روزگار کے اہم ذرائع ہوتے ہیں۔ ان کارخانوں میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان کام کرتے ہیں لیکن، گزشتہ تین برسوں سے وادی کے نامساعد حالات نے ان کارخانوں کو بند کرنے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
کارخانوں میں تیار شدہ مال کے لیے بہتر مارکیٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی شعبے کو کافی زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔