اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی - جموں و کشمیر کی اہم خبر

جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی 75ویں یوم آزادی کی تقریبات بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔

فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی
فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی

By

Published : Aug 15, 2021, 9:15 PM IST

دیگر مقامات کی طرح اسکولوں سرکاری دفاتر اور ضلع صدور پر یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی گئی اور پرچم کشائی کی گئی۔ وہیں فوج کی جانب سے پیر پنچال کے بلند پہاڑوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ضلع کشتواڑ اور اننت ناگ کے حدود میں آنے والے سطح سمندر سے 12 ہزار سے زیادہ فُٹ کی بلندی پر واقع پیر پنجال کی خوبصورت اور بلند پہاڑیوں سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ پر، پرچم کشائی کی گئی۔

فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی
فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی

فوج کی جانب سے پہلی بار ان بلند ترین مقامات پر پرچم کشائی کی گئی پرچم کشائی کے دوران فوجی جوانوں نے قومی ترانہ گایا، جن کی قیادت کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت کررہے تھے۔

فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

آپ کو بتادیں کہ مرگن ٹاپ سطح سمندر سے 12126 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، جو اننت ناگ کو کشتواڑ کی وادی وارڈون سے جوڑتا ہے۔ وہیں سطح سمندر سے 12414 فُٹ کی بلندی پر واقع سنتھن ٹاپ ضلع اننت ناگ اور کشتواڑ کے درمیان واقع ایک برفیلا اور خوبصورت پہاڑ ہے ایک گلیشیئر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جگہ سیاحتی اعتبار سے کافی مقبول ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details