ضلع اننت ناگ کے واگہامہ علاقہ میں اکونومک ریکنسٹرکشن ایجنسی نے لوگوں کو راحت پنہچانے کی غرض سے ایک منصوبے کے تحت واگہامہ سے کھرم رابطہ سڑک پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا،تاہم دو سال گزر جانے کے بعد یہ سڑک مکمل طور پر تعمیر نہیں ہو سکی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ واگہامہ سے شالگامRoad work In Shaligam Waghama تک بننے والی چار کلومیٹر رابطہ سڑک پر اگرچہ شدومد سے تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا، لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر سڑک کا تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اگر یہ رابطہ سڑک بن جاتی تو گنجان آبادی والے علاقے کو سہولیت پہنچتی، جبکہ علاقے میں میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو میوہ فروخت کرنے میں بھی آسانی ہو جاتی۔