اردو

urdu

By

Published : Oct 4, 2021, 7:30 PM IST

ETV Bharat / city

بجبہاڑہ: پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر

علاقہ دچھنی پورہ کے کئی گاؤں دیہات کے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا درپیش ہے۔ اگرچہ مقامی لوگوں کے اسرار پر کئی برس قبل اس وقت کی حکومت نے ایک منصوبے کے تحت مذکورہ علاقہ کے لئے ایک پُل کو منظوری دی تھی۔ تاہم پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی پل کا کام ابھی تک پائے تکمیل کو نہیں پہنچ سکا ہے۔

پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر
پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے دچھنی پورہ علاقے کے لوگ گذشتہ پانچ برسوں سے علاقہ میں پُل کی عدم دستیابی کے سبب کافی مشکلا کا سامنا ہے۔

پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر

علاقہ دچھنی پورہ کے کئی گاؤں دیہات کے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا درپیش ہے۔ اگرچہ مقامی لوگوں کے اسرار پر کئی برس قبل اس وقت کی حکومت نے ایک منصوبے کے تحت مذکورہ علاقہ کے لئے ایک پُل کو منظوری دی تھی۔

تاہم پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی پل کا کام ابھی تک پائے تکمیل کو نہیں پہنچ سکا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے مذکورہ علاقہ میں کئی سرکاری دفاتر، اسکولوں کے ساتھ ساتھ دیگر تجارتی پیشہ لوگ کام کر رہے ہیں، جن کا آنا جانا اسی نالہ لدر پر پہلے سے بنے ہوئے سنگل لین برج سے ہوتا ہے۔

جس پر دو گاڑیاں کبھی بھی ایک ساتھ پار نہیں ہوتی، نتیجتاً سینگل لین پُل پر گھنٹوں ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

تاہم پانچ سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی مقامی لوگوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی بار انتظامیہ کی توجہ مذکورہ پل کی جانب مرکوز کرانی چاہی، تاہم اب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر مسابقتی امتحان 24 اکتوبر کو ہوگا

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایکزیکیوٹو انجینئر شاہ جہاں کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ پل پر تعمیراتی کام شدو مد سے جاری ہے، اگرچہ بیچ میں ٹھیکیداروں کو وقت پر رقومات نہ ملنے کے باعث کبھی کبھار تعمیراتی کام کچھ دیر کے لئے روکنا پڑا تھا، تاہم مذکورہ پل کا تعمیراتی کام ابھی آخری پڑاو میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد سینٹرل روڈ فنڈ پروجیکٹ کے تحت مذکورہ پل پر تعمیراتی کام مکمل کر کے عام لوگوں کے لئے وقف کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہوسکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details