جموں وکشمیر Jammu & Kashmir کا سیاسی استحصال Political Exploitation کو ختم کرنے کے لئے اسمبلی انتخابات Assembly Election کا انعقاد لازمی سینئر سیاسی رہنما محمد عمران شاہ نے سیاسی کارکنوں پر آنے والے انتخابات میں اس پارٹی کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے جو واقعی طور پر عوام کی خیر خواہ ہے۔
جموں و کشمیر کا سیاسی استحصال ختم کرنے کیلئے اسمبلی انتخابات کا انعقاد لازمی اننت ناگ میں ایک میٹنگ کی صدارت کے بعد پی ڈی پی کے سابق رہنما عمران شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے سیاسی استحصال کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے اسمبلی انتخابات کا انعقاد لازمی ہے۔
ان کے مطابق وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔میٹنگ میں کئی پنچوں سرپنچوں اور سیاسی کارکنان نے حصہ لیا اور کئی افراد نے عمران شاہ کے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو مستقبل میں سوچ سمجھ کی بنیاد پر اپنا فیصلہ دینے کی تلقین بھی کی۔
مزید پڑھیں:'اسمبلی انتخابات جلد چاہتے ہیں تو حد بندی کمیشن سے تعاون کریں'
واضح رہے کہ عمران شاہ پی ڈی پی کے اہم رہنماؤں میں شمار کئے جاتے تھے۔ عمران شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کے پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔