اردو

urdu

ETV Bharat / city

ADC Meeting in Anantnag: اننت ناگ میں ماحولیاتی منصوبے کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا - ماحول کی صفائی

نیشنل گرین ٹریبونل National Green Tribunal کی زیر ہدایت پر ضلع ماحولیاتی منصوبہ کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ ADC Anantnag Ghulam Hassan Sheikh نے جنگلات، ریونیو، طبی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔

Implementation of DEP reviewed at Anantnag
اننت ناگ میں ماحولیاتی منصوبہ کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا

By

Published : Jan 22, 2022, 4:16 PM IST

اننت ناگ: نیشنل گرین ٹریبونل کی زیر ہدایت پر ضلع ماحولیاتی منصوبہ کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ نے جنگلات، ریونیو،طبی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت ADC Meeting in Anantnag کی۔

اننت ناگ میں ماحولیاتی منصوبہ کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا
اے ڈی سی نے شہروں اور آبی ذخائر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماحول کی صفائی Environment Clean کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے این جی ٹی کی ہدایات پر عمل آوری کو یقین بنانے کے لیے آپسی تال میل کے ذریعہ کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس فضلہ کو سائنسی طور طریقے سے جمع کرنے Scientific Collection of Solid Waste، الگ کرنے اور گاربیج کو معقول طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہے، تاکہ صاف و صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر پلاسٹک کے کچرے کو الگ کرنا زیادہ اہم ہو گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:Republic DAY Arrangements in Anantnag: اننت ناگ میں یوم جمہوریہ تقریبات کی تیاری مکمل


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اینٹوں کے بھٹہ مالکان کو فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہائی ڈرافٹ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔

اے ڈی سی نے ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مذہبی اور سماجی اداروں کی شمولیت پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details